زمرہ

( زُمْرَہ )
{ زُم + رَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی سے ماخوذ اسم 'زمر' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'زمرہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : زُمْرے [زُم + رے]
جمع   : زُمْرے [زُم + رے]
١ - گروہ، جماعت، سلسلہ، جتھا، ٹولی، ساتھی، ہم راہی، بھیڑ۔
"باوجود کسی منصب پر سرفراز ہو کر مقربین خاص کے زمرہ میں شامل ہو سکتے۔"      ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٣٥ )
  • company
  • body
  • troop
  • legion
  • crowd
  • multitude
  • number (of persons)