دفاعی

( دِفاعی )
{ دِفا + عی }
( عربی )

تفصیلات


دفع  دفاع  دِفاعی

عربی زبان سے مشتق اسم 'دفاع' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'دفاعی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩١٢ء سے "مقدمہ تحقیق الجہاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - مخالفت سے بچاؤ، دشمن کے حملہ سے مدافعت۔
"دفاعی ملازمتوں نیز اعلٰی ملازمتوں مثلاً محصولات وغیرہ کے لیے ہندی سیکھنا خاص طور پر ضروری ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ، ١٠٥ )