اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - مشعل
"خاصہ آیا آگے آگے روشن چوکسی دستی کپی پیچھے داروغہ مطبخ۔"
( ١٩٢٧ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٢، ٣:٢٠ )
٢ - ایک دانو کا نام جو ہاتھ سے لگایا جاتا ہے۔
"جس وقت حریف دستی کرنے کو اپنے بائیں ہاتھ کی کلائی سے تاؤ دے تو بہ فی الفور . اس کو مارے۔"
( ١٨٢٥ء، فن تیغ زنی، ٨٨ )
٣ - چھوٹا قبضہ، چھوٹا ہتھا، ہینڈل۔
فوج غم کا حال میں لکھنے جو بیٹھا یار کو صرف دستی ہو گی نامہ رسالا ہو گیا
( ١٩٥٢ء، دیوان برق، ٥٨ )
٤ - وہ انعام یا ہدیہ جو راجہ مہا راجہ دسہرہ کے دن سرداروں اور عہدے داروں کو دیتے ہیں۔ (نوراللغات)
٥ - چھوٹا رومال، منہ ہاتھ پوچھنے کا جیب میں رکھنے کا کپڑا۔
"آج ہم جسے رومال کہتے ہیں اسے دکن میں دستی کہتے ہیں۔"
( ١٩٧٦ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ١٢٦ )
٦ - چھوٹا سا قلمدان جو ہر وقت ہاتھ میں رہے۔ (نوراللغات؛ مہذب اللغات)