مستمر

( مُسْتَمِر )
{ مُس + تَمِر }
( عربی )

تفصیلات


مرر  مُسْتَمِر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٩ء کو "راسلس شہزادہ حبش" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - طویل مدت تک باقی رہنے والا، دائم قائم؛ مضبوط، مستقل۔
"اصل کتاب (یعنی لوح محفوظ) . یہ سب احکام ناسخ و منسوخ و مستمر اس میں درج ہیں۔"      ( ١٩٧٢ء، معارف القرآن، ١٩٩:٥ )
٢ - رواں، پیوستہ، جاری۔
"پانی کی روانی کی طرح آوازوں کا ایک مستمر میلان یا سلسلہ ہوتا ہے۔"      ( ١٩٦٦ء، اردو لسانیات، ٥١ )
٣ - [ نباتیات ]  دو سال سے زائد مدت تک باقی رہنے والا (پودا)۔
"دو سالہ پودے . سرما میں خوابیدہ اور معطل حالت میں مستمر رہنے کے بعد وہ غذا کو کثیر التعداد پھول اور زرخیز بیج پیدا کرنے میں استعمال کرتے ہیں اور مر جاتے ہیں۔"      ( ١٩٤٣ء، مبادی نباتیات، (سعید الدین)، ٦٨٩:٢ )