١ - اٹکا بنیا سودا کرے / دے
جب تک غرض وابستہ نہ ہو انسان کوئی کام کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا، مجبور ہو کر انسان کام کرتا ہے، جو آدمی کسی کام میں پھنس جاتا ہے وہ اسے چارو ناچار انجام دیتا ہے۔ دل ہی پر کیا جو چاہے لے ایسا اس نے گھیرا ہے اٹکا بنیا سودا دے یہ عشق میں حال اب میرا ہے
( ١٩٢٥ء، شوق، دیوان، ١٦٢ )