تبدیل

( تَبْدِیل )
{ تَب + دِیل }
( عربی )

تفصیلات


بدل  بَدَل  تَبْدِیل

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو 'پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ایک جگہ (ملازمت کے مقام) سے دوسری جگہ بدلے جانے کا عمل، تبادلہ۔
'گورنمنٹ نے نواب صاحب کی خواہش پر وہاں تبدیل کر دیا ہے۔"      ( ١٩١٦ء، خطوط اکبر، ٣٦ )
٢ - بدل جانے کی کیفیت، تغیر واقع ہونے کا عمل۔
'پروٹین مادوں اور شکروں کو - سادہ اجزا میں تبدیل کر دیتے ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، سادہ فرد حیاتیات، ١١ )