اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - حاصل کرنا،وصول کرنا، وصولیت۔
'اور پھر ان کو تجرید، تحصیل اور ترکیب دے کر نتائج کا استنباط کرتی ہے۔"
( ١٩٠٧ء، شعرالعجم، ١٥٣:٥ )
٢ - جمع کرنا، اکٹھا کرنا۔
'تحصیل خراج وغیرہ کے علاوہ ان عمال کا سب سے مقدم فرض - فرائض کی تعلیم تھی۔"
( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٦٨:٢ )
٣ - علم سیکھنا، اکتساب۔
'جب تحصیل پوری ہو گئی تو - کل کتابیں کوئیں میں ڈال دیں۔"
( ١٩٠١ء، حیات جاوید، ٢٠ )
٤ - خراج، محصول، مالگزاری؛ آمدنی۔
'یہ میری بیس برس کی تحصیل لٹنے جاتی ہے۔"
( ١٩٤١ء، لڑائی کا گھر، ١٣ )
٥ - تحصیل دار کی کچہری یا دفتر۔
'محصل نے جو اس گاؤں میں آیا ہوا تھا تحصیل کا چپراسی اسے بلانے کو بھیجا۔"
( ١٩٠٠ء، بست سالہ عہد حکومت، ٣٦٧ )
٦ - تحصیلدار کا علاقہ، تعلقہ۔
'سرکار نے رعایا کی تعلیم پر ازبس توجہ اور التفات کر کے تحصیلوں میں مکتب مقرر کئے ہیں۔"
( ١٨٦٩ء، انشائے خرد افروز، ١١ )