پوشیدہ

( پوشِیدَہ )
{ پو (و مجہول) + شی + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


پوشیدن  پوشِیدَہ

فارسی مصدر 'پوشیدن' کی علامت مصدر 'ن' حذف کرکے لاحقۂ صفت 'ہ' لگانے سے 'پوشیدہ' حاصل ہوا۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت اور متعلقِ فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - مخفی، پنہاں، چھپا ہوا، خفیہ۔
"وہ ظاہر اور پوشیدہ سب کچھ جانتا ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٠:١ )
متعلق فعل
١ - درپردہ، پیٹھ پیچھے، چھپ کر یا چُھپا کر۔
"جو کہ خدائے تعالٰی کی خیانت کرتا ہے پوشیدہ میں، حق تعالٰی اس کا پردہ پھاڑتا ہے ظاہر میں۔"      ( ١٩٢٤ء، تذکرۃ الاولیا، ٣٧٢ )