غائب

( غائِب )
{ غا + اِب }
( عربی )

تفصیلات


غیب  غائِب

عربی زبان میں ثلاثی کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
جمع استثنائی   : غائِبین [غا + اِبین]
١ - غیر موجود، غیر حاضر، پوشیدہ، مخفی، چھپا ہوا۔
"ساری ترجیحات میں عورت غائب ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، آجاؤ افریفہ، ٢١٠ )
٢ - [ قواعد ]  وہ اسم جسکا ذکر اشارہ قریب یا بعید کے ساتھ کیا جائے، جیسے: یہ آیا، وہ گیا میں "یہ" اور "وہ"۔
"ضمیر شخصی غائب اور ضمیر اشارہ بظاہر ایک ہی ہیں۔"      ( ١٩٧١ء، جامع القواعد (حصہ صرف)، ٣٦١ )
  • absent;  hidden
  • concealed
  • unapparent
  • invisible;  vanished;  lost