پہلا

( پَہْلا )
{ پَہ (فتحہ پ مجہول) + لا }
( ہندی )

تفصیلات


پہلا  پَہْلا

ہندی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی اور صورت میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "کلیاتِ حسرت (جعفر علی خان)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : پَہْلی [پَہ (فتحہ پ مجہول) + لی]
واحد غیر ندائی   : پَہْلے [پَہ + لے]
جمع   : پَہْلے [پَہ (فتحہ پ مجہول) + لے]
جمع غیر ندائی   : پَہْلوں [پَہ (فتحہ پ مجہول) + لوں (و مجہول)]
١ - ابتدائی، اول، مقدم، اولیں۔
"جس کو تعلیم کے میدان میں ان کا پہلا قدم کہنا چاہیے۔"      ( ١٩٣٨ء، حالاتِ سرسید، ٨٥ )
٢ - پرانا، سابقہ، پہلے کا، گزشتہ۔
"پہلا قرضہ ادا نہیں کیا اور سو روپے پھر مانگ رہے ہو۔"      ( ١٩٦٢ء، مہذب اللغات )
٣ - بڑا، صدر؛ جلدی، فوراً؛ قبل، آگے۔ (جامع اللغات)
٤ - [ قصاب ]  پون آنہ یعنی تین پیسے۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، منیر، 60)
  • first
  • premier
  • primary;  preliminary
  • prior
  • chief;  main
  • original
  • old
  • ancient