چرب

( چَرْب )
{ چَرْب }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اصل لفظ اور اصل معنی کے ساتھ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء میں "تحفۃ المومنین" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - موٹا جس کے جسم پر چربی چڑھی ہو، روغن دار، چربی والا، چکنائی والا، وہ شے جس میں روغن معمول سے زیادہ ہو، روغنی۔
"آج کی رات ایسا پر گوشت موٹا تازہ چرب - پٹھا بھیجا ہے۔"      ( ١٨٩٠ء، بوستان خیال، ٤١:٦ )
٢ - (مقابلے میں) نکلتا ہوا، غالب، فائق، حاوی، تیز۔
"دکن کی آب و ہوا میں چرب مسالوں کے ساتھ کھٹی کھٹی یہ بھاجی ملے تو - انسان انگلیاں چاٹتا رہ جائے۔"      ( ١٩٥٦ء، رادھا اورنگ محل، ٢٨ )