رائج

( رائِج )
{ را + اِج }
( عربی )

تفصیلات


روج  رائِج

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے۔ اردو میں اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء میں "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر )
١ - دستور یا معمول کے مطابق، جاری، چلتا، مقبول عام۔
"تیسری صدی ق م میں یہ علامتیں چین جنوبی ایشیا اور مشرق بعید میں رائج رہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، ہند سے اور ان کی تاریخ، ٦ )
٢ - جو بازار میں عام طور سے چلتا ہو، ٹکسالی(سکے وغیرہ کے لیے مستعمل)۔
"نہ یہ حکم ہے کہ اس کے نمبر سے خریدیں نہ یہ کہ شہر کے رائج سکے کے عوض لیں۔"      ( ١٨٦٦ء، تہذیب الایمان (ترجمہ)، ٥٠٨ )
٣ - رواج دینے والا، جاری یا نافذ کرنے والا، مروج۔
 خدیوِ لشکرِ اسلام رائج سنت معینِ اہلِ جماعت، معاونِ انصار      ( ١٨٩٩ء، دیوانِ ظہیر، ٢٧٥:١ )
  • vendible;  customary
  • current
  • usual
  • common;  fashionable