حوصلہ

( حَوصَلَہ )
{ حَو (و لین) + صَلَہ }
( عربی )

تفصیلات


حوصل  حَوصَلَہ

عربی زبان میں رباعی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : حَوصَلے [حَو (و لین) + صَلے]
جمع   : حَوصَلے [حَو (و لین) + صَلے]
جمع غیر ندائی   : حَوصَلوں [حَو (و لین) + صَلوں (واؤ مجہول)]
١ - ارمان، آرزو، ارادہ۔
 تھا قول "ذاکیہ" گلچیں کا تیرے بلبل سے خدا کی شان کہ تو اور حوصلہ گل کا      ( ١٩٤٠ء، بیخود موہانی، کلیات، ١٥٦ )
٢ - مقدور، استطاعت، ظرف، ہمت۔
 کوئے احساس ترے حوصلے تسلیم مگر صحن زنداں ہی لگے، نقش قدم تک اس کا      ( ١٩٨١ء، ملامتوں کے درمیان، ٣٤ )
٣ - طاقت، جرات۔
 جبیں سائی کو ہم کس حوصلے پر آپ تک آتے نہ بل زلفوں میں کم پایا نہ کچھ ابرو سے خم نکلا      ( ١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، دیوان، ٧٤ )
٤ - پوٹا، پرند کا معدہ۔
"حوصلہ اس کا نزول آپ کو روکتا ہے ابتدا میں۔"      ( ١٩٠٧ء، حیوۃ الحیوان، ٥:٢ )
  • stomach
  • maw;  crop
  • craw;  (fig.) capacity;  desire
  • ambition;  resolution;  spirit
  • courage