چین

( چین )
{ چین (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Chain  چین

انگریزی زبان کا لفظ 'Chain' عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٦ء کو 'لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : چینیں [چے (ی مجہول) + نیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : چینْز [چینْز (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : چینوں [چے + نوں (و مجہول)]
١ - سونے چاندی یا کسی دوسری دھات کی بہت چھوٹے حلقوں سے بنائی ہوئی زنجیر (جو عموماً جیبی گھڑیوں یا زیورات میں لگائی جاتی ہے)۔
"سر پر زری کے کنارے اور پلو کا سفید ریشمیں سیلا . سیاہ پمپ شو، سنہری چین کی جیبی گھڑی۔"      ( ١٩٥٨ء، عمر رفتہ، ٤٥ )
٢ - لوہے یا کسی دھات کے بنے ہوئے حلقوں کا سلسلہ (جو کسی چیز کو باندھنے یا کسی اور مقصد کے لیے استعمال ہوتا ہے)، زنجیر۔
"آج سٹی کورٹ کے احاطے سے زیرسماعت مقدمہ کا ایک ملزم ہتھکڑی اور چین بیڑیوں کے ساتھ فرار ہو گیا۔"      ( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٢٤ اگست، ٨ )
٣ - کنگورے دار بیل جو دو پٹوں وغیرہ پر ٹانکی جاتی ہے۔
"کلیوں میں لہریے کی چین لگی بادامی ملینے کی آستینوں دار کمری پہنے . بیٹھی تھیں۔"      ( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ٧٢ )
٤ - زنجیر۔
"ٹریس کیا ہوا کپڑا بلاؤز پر سی لیں، پھر کپڑے پر فریم کس کر کلابتوں سے چین بنا لیں۔"      ( ١٩٣٩ء، گلستان خیاطی، ٢٥ )
  • ease
  • comfort
  • relief
  • repose
  • rest
  • quiet
  • clam
  • peace
  • tranquillity