اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - زنجیر، بیٹری۔
باندھ دو سلسلۂ گیسو سے خیر اچھا مجھے وحشت ہی سہی
( ١٨٧٧ء، انور دہلوی، دیوان، ١٠٢ )
٢ - قطار، لڑی، یکے بعد دیگرے، آنے والی باہم مماثل چیزوں کا تسلسل۔
"سمندر کے وسط میں دفعتاً پہاڑیوں کا سلسلہ کھل گیا۔"
( ١٩١٣ء، مضامین ابوالکلام آزاد، ١٧ )
٣ - نسل، خاندان، شجرۂ نسب۔
"جو دوغلا ہو گا اس کا سلسلہ الگ ہو جائے گا۔"
( ١٨٨٠ء، آب حیات، ٨ )
٤ - ترتیب، تنظیم، مربوط سلسلہ۔
"شام کو وہی صبح کا عمل پھر کرنا پڑتا ہے مگر اس کا سلسلہ الٹ جاتا ہے۔"
( ١٩٤٤ء، آدمی اور میشن، ٥ )
٥ - [ کتب خانہ ] فہرست، کامل عموماً بترتیب حروف تہجی، کتاب الفہرس، سلسلہ بندی، ربط، کڑیاں ملانا۔ (پلیٹس: انگلش اینڈ ہندوستان ٹیکنیکل ٹرمز، 60)
٦ - تعلق، واسطہ، ربط ضبط۔
ایک چہرہ سفر میں بعض اوقات دور تک سلسلہ بناتا ہے
( ١٩٨٨ء، آنگن میں سمندر، ٧٧ )
٧ - پیران طریقت کی بیعت کے بعد یکے بعد دیگرے آنے والے جانشینوں کا تسلسل۔
"اس سلسلہ میں قدم رکھنے کے لیے کونسا دروزاہ کھٹکھٹایا جاتا ہے۔"
( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١١١٤ )
٨ - لگاتار جاری رہنا، تسلسل۔
"بیسویں صدی کے اوائل میں مذکورہ بالا تنظیموں کے علاوہ انفرادی طور پر بھی اردو تراجم کا سلسلہ جاری رہا۔"
( ١٩٨٥ء، ترجمہ: روایت اور فن، ١٥ )
٩ - وسیلہ، ذریعہ۔
"واقعہ یہ ہے کہ ابومصعب کے علاوہ دوسرے سلسلوں سے بھی یہ مروی ہے۔"
( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٧٠٤:٣ )
١٠ - ضمن، ذیل، معاملہ۔
"میں کہتا ہوں کہ یہ کیا ضروری ہے کہ انہوں نے بھی پارٹی انتخاب کے سلسلے میں دی ہو۔"
( ١٩٥٤ء، پیر نابالغ، ٧٢ )
١١ - [ ادب ] حلقۂ ادب، دبستان شعری، مکتبۂ فکر۔
"مشتاقی کے زور میں کہ سلسلۂ مصحفی کا خاصہ ہے دو غزلے سہ غزلے کہتے ہیں۔"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٧٧:٣ )
١٢ - [ تصوف ] اعتصام خلائق کو کہتے ہیں یعنی اس سے فیض بالواسطہ مراد ہے خواہ آفاق میں ہو یا انفس میں خواہ انفس مع آلفاق میں۔ (ماخوذ: مصباح التعرف، 147)
١٣ - (رسالے کتاب وغیرہ کی) جلد جو ایک صنف، مضامین یا یکساں تقطیع وغیرہ پر شائع ہو، سلسلۂ مجلدات یا مطبوعات۔
"جو طریقہ آپ بتائیں گے اسی طرح سے یہ سلسلہ منگوالیا جائے گا۔"
( ١٩١٤ء، حالی، مکاتیب، ١٦٤ )
١٤ - [ برقیات ] برقی مورچوں یا لڑیوں کا ایک سلسلہ جو ایک دوسرے سے برقی اتصال رکھتے ہوں۔
"اوہم کی مزاحمت کا ایک معیاری کوائل ایک سلسلے میں جوڑ دیا جاتا ہے۔"
( ١٩٦٦ء، حرارت، ٢١٠ )
١ - سلسلہ باندھنا
تعلق پیدا کرنا، رشتہ جوڑنا، کڑیاں ملانا۔ کام ایک کا ہے ایک پہ یاں منحصر ایسا سلسلہ ان سے توڑ دیں کیونکر
( ١٩٠٥ء، داغ (نور اللغات، ٢٧٨:٣) )
٢ - سلسلہ ٹوٹ جانا
کام میں فرق پڑنا، تعلق یا ربط ختم ہو جانا، خلل واقع ہونا۔ گفتگو کس سے ہو، دھیان تیرا رہتا ہے ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے سلسلہ تکلم کا
( ١٩٧٧ء، فرید جاوید، سلسلہ تکلم کا۔ ١٩ )
٣ - سلسلہ چلنا
کسی بات کا مسلسل ہوتے رہنا، تسلسل برقرار رہنا، تواتر قائم رہنا۔"یہی مسئلہ. پیش آئے گا اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا چلا جائے گا۔"
( ١٩٨٧ء، اردو، کراچی، جولائی، ٩ )
٤ - سلسلہ درہم برہم ہونا
سلسلہ بے ترتیب ہونا، سلسلہ کا متفرق صورت اختیار کر لینا، تعلق ٹوٹ جانا۔ (مہذب اللغات)