ساغر

( ساغَر )
{ سا + غَر }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : ساغَروں [سا + غَروں (واؤ مجہول)]
١ - پیالہ (کنایۃ) شراب کا پیالہ، جام۔
 ہم ہیں وہ ساغر کہ مے بھی ڈھل کے پیمانہ بنے ہم نہیں وہ پی کے جو دو گھونٹ دیوانے ہوئے      ( ١٩٨٥٧، خواب در خواب، ٣٨ )
  • cup
  • bowl
  • goblet