اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پیالہ، بادیہ، پیمانہ، جام، کٹورا۔
کیا خوں بھی معاف اور یہ خطا بھی مئے احساں سے تھے لبریز کاسے
( ١٩٣١ء، بہارستان، ١٠٣ )
٢ - بھیک کا ٹھیکرا، کجکول، کشکول۔
رحمت کی نظر گدا پہ تیری ہو اگر یہ کاسۂ فقر جامِ جم ہو جائے
( ١٩٨٧ء، تذکر شعرائے بدایوں (سلیمان) ٤٢٦ )
٣ - نقارہ، طبل، ڈھول۔ (فرہنگ آصفیہ)۔
٤ - جلترنگ۔
"کاسۂ اہل ہند اس کو جلترن کہتے ہیں . لکڑی انپر مارتے ہیں تو رنگیں آواز ان میں نکلتی ہے۔"
( ١٨٤٥ء، مطلع العلوم (ترجمہ)، ٣٤٥ )
٥ - خاصہ، اُمرا و روسا کا خاص کھانا۔ (فرہنگ آصفیہ)
٦ - سر کی ہڈی کا پیالہ نما خول، کھوپڑی، کاسۂ سر۔
اور اس خاکِ سیاہ پر تو نشان کف پاتک بھی نہیں اجڑے بے برگ درختوں سے فقط کاسہ سر آویزاں
( ١٩٨٦ء، ن م راشد کا ایک مطالعۂ، ٣٧٣ )