صفت ذاتی ( واحد )
١ - سونے سے منسوب، طلائی، سونے کا، ملمع چڑھا ہوا۔
"فتح مکہ میں جو تلوار آپ کے ہاتھ میں تھی اس کا قبضہ زریں تھا۔"
( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١٩٠:٢ )
٢ - سنہرا، سونے کی طرح چمکدار۔
"مزاروں اور زریں چادروں کے ساتھ پھولوں کی چادریں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ چڑھاتی ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہِ قدر شناس، ١٥ )
٣ - وہ چیز جس پر سلمے ستارے کا کام یا سنہری کام ہو، زرکار۔
"اندر کے خیمہ میں تخت شاہی بچھا تھا اور اس پر مسند تکیہ زریں لگایا ہوا تھا۔"
( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٤٨٠:٥ )
٤ - بیش قیمت، عمدہ، درخشاں۔
"ٹیپوسلطان کا خیال آتے ہی ذہن تاریخ کے زریں صفحات الٹنے لگتا ہے۔"
( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ١١٣ )