رنجیدگی

( رَنْجِیدَگی )
{ رَن + جی + دَگی }

تفصیلات


رَنْجِیْدن  رَنْجِیدَگی

فارسی میں 'رنجیدن' مصدر سے اسم صفت 'رنجیدہ' کی 'ہ' ہٹا کر 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگایا گیا ہے اور اسم بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٦٥ء میں 'علی نامہ' میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : رَنْجِیدَگِیاں [رَن + جِی + دَگِیاں]
جمع غیر ندائی   : رَنْجِیدَگِیوں [رَن + جِی + دَگِیوں (و مجہول)]
١ - رنجش، خفگی، آزردگی۔
"علیک سلیک ہوئی تو ہم یہ محسوس کیے بغیر نہ رہے کہ ان کے چہرے سے ایک سنجیدگی اور رنجیدگی برس رہی ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٧٩٩ )
  • affliction;  sadness;  vexation
  • offence
  • displeasure