رند

( رِنْد )
{ رِنْد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٧٢ء میں عادل شاہ ثانی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : رِنْدوں [رِن + دوں (و مجہول)]
١ - غیر متشرع، لامذہب، بے دین، منکر، ملحد، دہریہ۔
 یہ مشرک وہ کافر یہ مرتد وہ رند قیامت ہے شیخِ شریعت مقام      ( ١٩٤٧ء، نوائے دل، ١١١ )
٢ - لفنگا، شہدا، آوارہ۔
"ہر وقت خواہشات نفسانی کا غلام ہو اور جسے کھانے پینے پہننے اور جو زبان پر آئے بک دینے سے کام ہو وہ رند ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، ترجمہ گلستان، ١٠٤ )
٣ - صوفی، پارسا، مجاور، پیر۔ (اسٹین گاس)۔
  • A septic;  a knave;  a lewd fellow
  • reprobate
  • drunkard
  • rake