اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - سنِ بلوغ سے تیس یا چالیس برس کی عمر تک کا زمانہ، جوانی، جوبن۔
ایسا گزرا شباب کا عالم اے اثر جیسے خواب کا عالم
( ١٩٨٣ء، حصارِ انا، ١٨٠ )
٢ - نقطۂ عروج، درجہ کمال، عروج کا زمانہ،
" یہ چاروں اصحاب ساقی کے شباب تک شاید صاحب کے ساتھ رہے"
( ١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٦٤ )
٣ - [ تصوف ] سرعت سیر کو کہتے ہیں مقامات پر ارو تصفیہ باطن کو بھی نیز شباب سے مراد حدِ بلوغ کو پہنچنا ہے۔ (مصباح التصرف، 150)