جاہ

( جاہ )
{ جاہ }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦٧٨ء میں غواصی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - رتبہ، درجہ، منزلت؛ شرف، عزت، شان، شکوہ۔
 اللہ نے دیا ہے تجھ کو وہ رتبہ و جاہ آتا ہے در پہ ہر ایک حاجت خواہ      ( ١٨٧٩ء، عیش دہلوی (مضامین فرحت، ١٨٠:٢) )
  • dignity
  • rank
  • high position;  grandeur