سرشت

( سَرِشْت )
{ سَرِشْت }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - فطرت، طینت، جبلت، خلقت، پیدائش۔
"دل آزاری فیض کی سرشت سے کوسوں دور تھی۔"      ( ١٩٨٦ء، فیضان فیض، ١٣٩ )
٢ - خو، عادت، خواص، خاصہ، انداز، ترکیب، بنیاد۔
"مولوی یوسف شاہ ذاتی سرشت کے لحاظ سے ایک سادہ لوح اور بھولے بھالے آدمی تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٧٦٠ )
  • nature
  • temperament;  natural shape
  • form
  • make;  intellect
  • understanding