جثہ

( جُثَّہ )
{ جُث + ثَہ }
( عربی )

تفصیلات


جثث  جُثَّہ

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠١ء میں "باغ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : جُثّے [جُث + ثے]
جمع   : جُثّے [جُث + ثے]
جمع غیر ندائی   : جُثّوں [جُث + ثوں (واؤ مجہول)]
١ - بدن، جسم، تن، مادی پیکر۔
"ان کا بھاری بھرکم جثہ . ایسا تھا کہ درحقیقت وہ زیارت کے قابل تھے۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہمعصر، ١٠٤ )
٢ - جسامت، انگلیٹ، ڈیل ڈول۔
"کوا ہرچند کہ جثے میں کلاں ہے پر طوطی سا حقیقت میں کہاں ہے۔"      ( ١٨٠١ء، باغ اردو، ٢٠ )
٣ - جسم کی بناوٹ، کاٹھی۔
"جثے اور جسم میں ان سب سے وہ بزرگ تر تھے۔"      ( ١٨٣٨ء، بستان حکمت، ١٥ )
٤ - لاش، نعش، لوتھ۔ (فرہنگ آصفیہ)
  • The body
  • the corporeal form or figure