جمع غیر ندائی : سَلْطَنَتوں [سَل + طَنَتوں (و مجہول)]
١ - حکومت، بادشاہت، عملداری۔
"آج انگلستان کی وہ سلطنت تو گئی جس پر سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔"
( ١٩٨٦ء، قومی یکجہتی میں ادب کا کردار، ١٠٨ )
٢ - علاقہ جو کسی خاص پارٹی یا فرد کے زیر نگیں ہو، مملکت، ریاست۔
"بادشاہ کی تمام سلطنت میں اتنا چاول پیدا نہیں ہوتا تھا۔"
( ١٩٨٨ء، اردو نامہ، مارچ، ٧ )
٣ - جاہ و جلال، غلبہ، قدرت۔
"محمد علیہ السلام کی نبوت پر محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم قاضی عین القضات یوں کہے کہ اپنا سلطنت نا اہلاں پر دکھلانا ہے۔"
( ١٧٦٥ء، چھ سرہار (قلمی نسخہ)، ٥١ )