سلیقہ

( سَلِیقَہ )
{ سَلی + قَہ }
( عربی )

تفصیلات


سلی  سَلِیقَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "دیوانِ قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : سَلِیقے [سَلی + قے]
جمع   : سَلِیقے [سَلی + قے]
جمع غیر ندائی   : سَلِیقوں [سَلی + قوں (و مجہول)]
١ - صلاحیت، انداز، قرینہ، خوش، اسلوبی۔
 سجا سجایا یہ گھر سلیقے کی ماری چیزیں تمام گھروں میں کس قرینے سے سج رہی ہیں      ( ١٦٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر، ٤٢ )
٢ - شعور، ذوق، تمیز۔
"سودا اس بگڑتے ہوئے ماحول میں بھی خوش اسلوبی سے زندگی بسر کرنے کا پورا سلیقہ رکھتے تھے۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ٦٥٨:٢ )
  • قَرِیْنَہ
  • طَرِیْقَہ
  • method
  • knack
  • way;  knowledge
  • skill
  • dexterity;  genius;  taste