قادر

( قادِر )
{ قا + دِر }
( عربی )

تفصیلات


قدر  قادِر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے اردو میں بلحاظ معنی و ساخت بعینہ داخل ہوا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - قدرت رکھنے والا، اختیار والا، قابو رکھنے والا۔
"مشرقی زبانوں کی ایک خصوصیت یہ بتائی گئی ہے کہ وہ جذباتی اظہار پر تو پوری طرح قادر ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجمہ : روایت اور فن، ١٦٠ )
٢ - اللہ تعالٰی کا ایک صفاتی نام۔
 تُو متین و قادر و قہار و قیوم و کبیر تُو لطیف و مانع و رزاق و جبّار و خبیر      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )
  • potent
  • powerful
  • mighty
  • able
  • competent
  • having legal power;  capable
  • skilful