شوہر

( شَوہَر )
{ شَو (و لین) + ہَر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے اردو میں اصل معنی اور ساخت کے ساتھ بعینہ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : بِیوی [بی + وی]
جمع ندائی   : شَوہَرو [شَو (و لین) + ہَرو]
جمع غیر ندائی   : شَوہَروں [شَو (و لین) + ہَروں (و مجہول)]
١ - خاوند، زوج، میاں، مالک، سرتاج۔
"دونوں کے شوہر بھی ہماری موجودگی میں ملیح آباد کچھ عرصے کے لیے آجاتے۔"      ( ١٩٨٧ء، حیاتِ مستعار، ٦٦ )
  • A husband