١ - سائیں راج بلند کرے
شوہر کا دور عروج کا دور ہوتا ہے۔"شوہر جس پر عورت گھمنڈ کرسکتی ہے اور وہ کمائی جس پر بیوی کو زور ہوتا ہے ختم ہو چکی تھی سائیں راج بلند راج پوت راج محتاج راج۔"
( ١٩٢٣ء، بچہ کا کرتہ، ٥ )
٢ - سائیں کے سو کھیل
خدا بڑا حکمت والا ہے جو چاہے سو کرے۔"خدا کو اس ہی میں بہتری منظور رہے سائیں کے سو کھیل۔"
( ١٩٥٨ء، شمع خرابات، ٢١٠ )
٣ - سائیں روٹھے ہم چھوٹے
خدا ناراض تو جگ ناراض۔ سائیں روٹھے اور ہم چھوٹے سب کہنے کی باتیں ہیں یہ بن مو پر مہر ہے ان کی ظاہر کوئی دام نہیں
( ١٩٦٠ء، آتش خنداں، ١٨٠ )