جرمانہ

( جُرْمانَہ )
{ جُر + ما + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


جرم  جُرْمانَہ

عربی زبان میں اسم 'جرم' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے 'جرمانہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء میں "کاغذات کاروائی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : جُرْمانے [جُر + ما + نے]
جمع   : جُرمانے [جُر + ما + نے]
جمع غیر ندائی   : جُرْمانوں [جُر + ما + نوں (واؤ مجہول)]
١ - (جرم کی وجہ سے) جو رقم کسی سے سزا کے طور پر وصول کی جائے۔
"قانون کے خلاف ورزی کی سزائیں صرف جرمانہ تک محدود رہیں۔"      ( ١٩٣٨ء، حالات سرسید، ٥٦ )
  • penalty
  • forfeit
  • fine