رومن

( رومَن )
{ رو (و مجہول) + مَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Roman  رومَن

انگریزی زبان میں اسم ہے۔ اردو میں اصل مفہوم میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٧ء میں "خطوطِ حسن نظامی" میں مستعمل ملتا ہے۔ بطورِ صفت بھی مستعمل ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر، مؤنث - واحد، جمع )
١ - حروف تہجی جو روما کے قدیم باشندے استعمال کرتے تھے اور معمولی تبدیلی کے ساتھ پورے یورپ میں اب بھی رائج ہیں، نیز انگریزی حروف میں اردو یا ہندی کی عبارت لکھنا۔
"یونانی رسم الخط سے اخذ کی جانے والی تحریروں میں لاطینی یا رومن کی بڑی اہمیت حاصل ہے۔"      ( ١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ١٨٤ )
٢ - روما کے قدیم باشندے یا روما کی قدیم سلطنت۔
"مصنف مذکور نے . ناانصاف اور ظلم کی تفصیل کی ہے اور رومن سے لے کر فرنچ تک واقعات گنائے ہیں۔"      ( ١٩٠٦ء، الکلام، ٢٢٨:٢ )
صفت ذاتی
جمع غیر ندائی   : رومَنوں [رو (واؤ مجہول) + مَنوں (واؤ مجہول)]
١ - قدیم مملکت روما یا باشندوں سے منسوب یا متعلق۔
"اس گندھارا تہذیب کے ساتھ ہی ساتھ اس خطۂ زمین نے رومن تہذیب کے ساتھ رشتہ جوڑا۔"      ( ١٩٧٦ء، ہماری قومی شناخت، ٣٧ )