شیخی

( شیخی )
{ شے + خی }
( عربی )

تفصیلات


شیخ  شیخ  شیخی

عربی زبان سے مشتق اسم 'شیخ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت بڑھانے سے 'شیخی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٦٩ء کو "آخرگشت (قلمی نسخہ)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : شیخِیاں [شے + خِیاں]
جمع غیر ندائی   : شیخِیوں [شے + خِیوں (و مجہول)]
١ - شیخ ہونا، بزرگی، بڑائی۔
 وہ شیخ کی شیخی رہ نہ گئی، اسلام کو بُت کا رام کیا سرکار خفا کیوں ہونے لگی? گاندھی نے چوکھا کام کیا      ( ١٩٢١ء، اکبر الہ آبادی، گاندھی نامہ )
  • Boasting
  • bragging