جگت

( جُگَت )
{ جُگَت }
( سنسکرت )

تفصیلات


یکتہ  جُگَت

سنسکرت کے اصل لفظ 'یکتہ' سے ماخوذ اردو زبان میں 'جگت' مستعمل ہے اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٢ء کو "کلیات شاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : جُگْتیں [جُگ + تیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : جُگْتوں [جُگ + توں (واؤ مجہول)]
١ - دانائی، حکمت، کاری گری؛ چالاکی۔
 یاروں کی ایک یہ بھی جگت تھی کہاں کا عشق پیری میں بھی ہوا ہے کہیں نوجوان کا عشق      ( ١٨٥٧ء، سحر (امان علی)، ریاض سحر، ١٤٢ )
٢ - بات چیت، بول۔
 پیو پیار کی جگت کر جب رس پرس کیا مج خوش بو لگے مغز میں کستور مر گیا کا    ( ١٦٧٢ء، شاہی، کلیات، ١١١ )
٣ - ذو معنی بات، قلازمہ، تجنیس، ضلع، قافیہ، لطیفہ۔
"افسانے ہائے مشہور و مروج کی مانند کچھ تک و جگت سے زبان کا لطف ظاہر کرے۔"    ( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٢٣٦:٣ )
٤ - تدبیر، جوڑ توڑ، سازش۔ (نوراللغات)
١ - جگت لڑنا
تک بندی یا تلازمہ میں بات چیت کرنا، ضلع بازی میں مقابلہ کرنا۔"وہ جگت ہی خوب لڑنا جانتی تھی لطف صحبت کا اسے بالکل مذاق نہ تھا۔"      ( ١٩١٠ء، انقلاب لکھنءو، ٨٥:١ )
  • Connection
  • union;  agreement
  • concord;  application
  • use
  • practice
  • usage;  appliance
  • means
  • plan
  • scheme
  • expedient
  • contrivance
  • device
  • trick
  • stratagem;  way
  • mode
  • manner;  skill
  • address
  • dexterity
  • ingenuity
  • art;  wit;  punning
  • a pun;  alliteration;  emblematical or mystical expression of purpose;  the mysteries of asceticism