شتاب

( شِتاب )
{ شِتاب }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور متعلق فعل اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - جلد، بعجلت، بلا توقف، فوراً۔
 لازم ہے ہم یہاں سے روانہ شتاب ہوں کہہ دو سب افسروں سے کہ پادرِ رکاب ہوں      ( ١٩٨٤ء، قہر عشق، ٥٣ )
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - جلدی، عجلت، تیزی۔
 وہ روا رو وہ دوا دو وہ تگاپو وہ شتاب ایسے شایستہ ہیں طے کرتے ہیں جو راہ صواب      ( ١٩٤٢ء، خمسۂ متحیرہ، ٦١:١ )