جگ

( جُگ )
{ جُگ }
( سنسکرت )

تفصیلات


یوگن  جُگ

سنسکرت کے اصل لفظ 'یوگن' سے ماخو اردو میں اصل معنی میں ہی 'جگ' مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٢ء میں محب دہلوی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : جُگوں [جُگوں (واؤ مجہول)]
١ - ہنود کے مجوزہ چار زمانوں (ست جگ، تریتا جگ، دواپر جگ اور کلجگ) میں سے ہر ایک زمانہ جگ کہلاتا ہے۔
 چوستی آئی ہے جو ہر جگ کے راون کے لہو پھر وہ کالی آج کلکتہ میں پرگٹ ہو گئی      ( ١٩٣٠ء، بہارستان، ٧٨٩ )
٢ - [ مجازا ] قرن، صدی، زمانہ، دراز۔
 اسی خواہش میں جگ بیتے کہ جیتے جی ملیں گے تم سے حریفوں نے عجب چوسر بچھائی آج ہم تم میں    ( ١٧٩٢ء، محب دہلوی، دیوان، ٤٨٦ )
٣ - کافی لمبی مدت یا عرصہ۔
"آپ کہیں گے کہ ایک جگ کے بعد میں نے آپ پر اثبات وجود کیا بھی تو اس انداز سے۔"    ( ١٩١٤ء، مذاکرات نیاز فتحپوری، ٢٠ )
٤ - جوا (ہل کا)؛ ایک ماپ جو چار ہاتھ کے برابر ہوتا ہے؛ عدد چار (4) اور کبھی بارہ (12) کا علامتی اظہار؛ پیڑھی، پشت۔ (جامع اللغات؛ پلیٹس)
١ - جنگ (بیت جانا | بیت چکنا | بیتنا)
ایک دور گزر جانا، لمبی مدت گزرنا، طویل عرصہ گزر جانا، قرن گزر جانا۔ جگ بیت چکا ہے دل میں ڈوبے جن کو اے موج نسیم، ان ستاروں کو نہ چھیڑ      ( ١٩٥٣ء، سموم و صبا، ٣٦٥ )
٢ - جُگ جُگ جینا
قرن با قرن رہنا۔ آئینہ سا وہ مجکھڑا دیکھتے ہی بولا طوطا کہ مینا جُگ جُگ جی      ( ١٨١٠ء، مثنوی ہشت گلزار، ٤٥ )
  • a pair
  • couple
  • brace;  a term used in the game of 'causer when two or more pieces come together on the same square (opposite of a blot);  a yoke;  an age
  • a period
  • an epoch
  • a cycle;  an astronomic;  cycle of five years
  • a lustrum;  (in Mythology) an age of the world
  • a long mundane period of years (of which there are four viz. 'krit' or 'satya-jug'
  • 'Treta'
  • 'Dwapar' and Kali
  • of which the first three have already elapsed
  • while the kali is that in which we are supposed to live
  • the first comprises of 1
  • 728
  • 000 years
  • the second 1
  • 200
  • 000 years
  • the third
  • 864
  • 000 years
  • and the fourth 432000 years
  • of which nearly 5
  • 000 have already elapsed);  a measure of length of four cubits;  a symbolical expression for the number 4
  • measure of length of four cubits;  a symbolical expression for the number 4
  • and some times for the number 12;  a very long time or period;  a thread (in brocade-working)