اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مرض، بیماری، روگ۔
"اس عارضہ کے تین مہینوں کی تخلیقی توانائی انتہا پر تھی۔"
( ١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشوری محرکات، ٦٠ )
٢ - [ شاذ ] رکاوٹ، مزاحمت وغیرہ۔
یہ خال خال ملنا ہوتا جو تھا ہمن سیں اس میں بھی عارضہ یہ یارب کہاں سیں آیا
( ١٧١٨ء، دیوانِ آبرو، ١٠٤ )
٣ - حمل سے ہونا، حاملہ ہونا (عورت کا)۔
"عورتوں کی صحت کا خیال رکھیں روزہ کی حالت میں عورت کے عارضہ کے دنوں میں۔"
( ١٨٢٥ء، فغانِ قاری، ١١ )
٤ - واقعہ، واردات؛ ٹوٹنا (ہڈی وغیرہ کا)؛ کمزوری، خامی، نقص؛ ناگریز کام، کام جس کا کرنا لازمی ہو؛ مقصد، طلب؛ ضرورت کی چیز (جوکسی کے پاس ہو) (پلیٹس)