اراضی

( اَراضی )
{ اَرا + ضی }
( عربی )

تفصیلات


ارض  اَراضی

عربی زبان سے اسم جامد 'اَرْض' کی جمع ہے۔ اردو میں بطور واحد مستعمل ہے۔ اردو میں ١٨٥٩ء کو "مراۃ الصدق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : اَراضِیاں [اَرا + ضِیاں]
جمع استثنائی   : اَراضِیات [اَرا + ضِیات]
١ - قطعہ زمین، پلاٹ، (بیشتر) وہ زمین جس میں کاشت کی جائے، زرعی زمین، دیہی جائیداد، کھیت۔
"جوتنے کو اراضی، کھانے پینے کو مویشی، رینے سہنے کو زمین۔"      ( ١٩٣٦ء، راشدالخیری، منظر طرابلس، ١٥ )
٢ - سرزمین
"بندوبست کا محکمہ بھی انھی کا قائم ہوا ہے جس نے اراضی کی پیمائش کا کام کیا۔"
٣ - [ قانون ]  وہ زمین جس پر مال گزاری مقرر ہو۔ (اردو قانونی ڈکشنری، 24)
  • lands
  • estates;  detached portions of land