صحت

( صِحَّت )
{ صِح (کسرہ ص مجہول) + حَت }
( عربی )

تفصیلات


صحح  صِحَّت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - جسم کی وہ کیفیت جو معمول کے مطابق ہو، بیماری سے نجات، تندرستی، شفا، جسم کی بے عیبی۔
"یہ طریقہ کار صحت، صفائی اور فلاحِ انسانی کا بہت کارآمد ذریعہ ہو جائے۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، ٢١١ )
٢ - درستی، ٹھیک ہونا، تصحیح، صحیح ہونا؛ حقیقت کے مطابق ہونا۔
"بعد میں مجھے البرت کا (نوبل انعام یافتہ فرانسیسی ناول نگار) کی تشریح میں زیادہ صحت نظر آئی۔"      ( ١٩٨٤ء، گردِراہ، ٦٦ )
  • دَرُسْتی
  • شَفا
  • آرام
١ - صِحَت بگڑنا
صحت خراب ہونا، تندرستی میں خلل واقع ہونا، جسمانی طور پر کمزور ہو جانا، بیمار ہو جانا۔"بیگ صاحب کی صحت بگڑ گئی اور ڈاکٹری مشورے کے مطابق انہیں. ایک بنگلے میں نظربند رکھا گیا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٠٩ )
  • Health;  sound or valid or true state or condition;  soundness
  • correctness;  confirmation