کایا

( کایا )
{ کا + یا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - تن، بدن، جسم۔
 سوتے اٹھی کہ گرم کھانا کر دے لُو کا جو لگا جھلس گئی سب کایا      ( ١٩٧٨ء، گھر آنگن، ١٣ )
٢ - بشرہ، چہرہ مہرہ، صورت، شکل صورت۔
 نا نانکی نا کبیر پانی کایا پہ کمال کی نشانی      ( ١٧٠٠ء، من لگن، ١٠٠ )
٣ - ماہیّت، اصلیت۔
"اس کھردری مٹی کی کایا سے . دوسرے جنم لیتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ، ٩٨ )
  • the body;  appearance;  person