گوشت

( گوشْت )
{ گوشْت (و مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے۔ اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٢١ء کو "شکار نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کسی جاندار کے جسم کا وہ نرم حصہ جو کھال اور ہڈیوں کے درمیان ہوتا ہے، لحم، ماس، ہڈیوں کے ارد گرد کا حصہ۔
"کوئی اپنے گوشت میں گہرے گہرے زخم ڈال لیتا ہے۔"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، ١٣٢:٢ )
٢ - حیوان کا گوشت، گائے بکری اور دیگر حلال جانور کا گوشت۔
"ہفتہ میں تین چار روز گوشت بھنا کرتا تھا۔"    ( ١٩٨٧ء، ابوالفضل صدیقی، ترنگ، ٣٦٢ )
٣ - پکا ہوا گوشت، سالن۔
"پھر لنچ کے روح رواں یعنی گوشت کی باری آتی ہے۔"    ( ١٩٣٢ء، مشرقی مغربی کھانے، ٧٨ )
  • Meat;  flesh;  internal matter or substance;  pulp (of fruit)