صوم

( صَوم )
{ صَوم (و لین) }
( عربی )

تفصیلات


صوم  صَوم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم نیز شاذ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - گفتگو سے پرہیز کرنے والا، خاموش۔ (پلیٹس)
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بچنا، رکنا، باز رہنا نیز روزہ رکھنا۔
"صوم کے لفظی معنی امساک یعنی رکنے اور بچنے کے ہیں۔"      ( ١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٣٨٦:١ )
٢ - وہ جو روزے سے ہو، عیسائیوں کی عبادت گاہ، گرجا۔
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
جمع   : صَیّام [صَیْ + یام]
١ - روزہ۔
 مبارک اوروں کو امیدِ اجرِ یوم حساب مبارک اوروں کو دن بھر کا صوم اور ثواب      ( ١٩٢٠ء، نقوشِ مانی، ٨٨ )
  • Abstaining from speech
  • silent