گھنا

( گَھنا )
{ گَھنا }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : گَھنی [گَھنی]
واحد غیر ندائی   : گَھنے [گَھنے]
جمع   : گَھنے [گَھنے]
١ - گھن کا، گھن دار، گنجان، گہرا۔
 گھنے پیڑ تھے دونوں جانب سڑک کے وہ لوٹ آنے کو تھی کہ اک اوٹ میں سے      ( ١٩٣٦ء، جگ بیتی، ٢١ )
٢ - بہت سا، ات گت، الغاروں، ڈھیر سا، (مجازاً) بڑا۔
"میں تو گھنے دن سے تیری باٹ دیکھ رہی تھی۔"      ( ١٨٦٨ء، رسوم ہند، ٧٥ )
  • thick
  • close;  dense;  confused;  numerous;  much;  many