عقدہ

( عُقْدَہ )
{ عُق + دَہ }
( عربی )

تفصیلات


عقد  عَقْد  عُقْدَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : عُقْدے [عُق + دے]
جمع   : عُقْدے [عُق + دے]
جمع غیر ندائی   : عُقْدوں [عُق + دوں (و مجہول)]
١ - گرہ، گتھی، گانٹھ۔
"اس مسئلے میں خاموشی ایک ایسا عقدہ ہے جس کا وا کرنا بہت مشکل ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، حیات جوہر، ٢٦٧ )
٢ - مشکل کام، امر دشوار، پیچیدہ مسلہ۔
 خندہ پیشانی سے کرا ذنِ سفر مجھ کو عطا اور مرے عقدہ دشوار کو آساں کردے      ( ١٩٨٧ء، تذکرۂ شعرائے بدایوں، ٩٣ )
٣ - [ مجازا ] راز، بھید، پوشیدہ بات۔
 آج کے دور میں دعویٰ ہے کہ عنقا کے سوا کوئی عقدہ نہیں، عرفانِ بشر سے آگے    ( ١٩٧١ء، شیشے کے پیرہن، ١٥ )
٤ - معما، پہیلی، چیستاں، گورکھ دھندھا۔
 جس وقت ہوئی تیری طرف سے توفیق تکوین تھا عقدہ، نہ معما تخلیق    ( ١٩٤٧ء، لالہ و گل، ١٢ )
٥ - الجھاؤ، بکھیڑا، پیچ۔
 اس کے ہوتے دل کے عقدوں کے لیے رونا پڑا پھانس لگ جاتی الٰہی ناخن تدبیر میں      ( ١٩٤٠ء، بیخود موہانی، کلیات، ٤٠ )
٦ - گچھا، خوشہ۔
 عقدۂ انگور میں ہے شوق کا اوس کے نشا مست کب ہے جس کا دل نہیں آگ سیں غم کے گداز      ( ١٧١٨ء، دیوان آبرو (قلمی نسخہ)، ٢١:١ )
٧ - [ طبیعیات ]  مرتعش جسم یا شے میں سکون کا نقطہ یا خط۔
"جس جگہ آپ عقدہ (Node) چاہتے ہیں وہاں تار کو چھیڑ دیجیے۔"      ( ١٩٦٧ء، آواز، ١٥١ )
٨ - [ حیاتیات ]  عصب کی گرہ یا ابھار جس میں عصبی خلیوں کا جمگھٹا ہوتا ہے، عصبی ڈور کا پھولا ہوا حصہ۔
"ہر پیش شمی عصب کے درمیان ایک عقدہ (Ganglion) ہوتا ہے۔"      ( ١٩٦٥ء، حیوانیات، محمد رمضان مرزا، ١٣٤:١ )
٩ - [ طب ]  ایک بیماری جس میں اوپر کی پلک میں اندرونی جانب ایک سخت گرہ سی پیدا ہو جاتی ہے، بالائی پلک کی گرہ۔
"چونکہ یہ رطوبات غلظت کے باعث گرہ (عقدہ) سے مشابہ ہو جاتی ہیں۔ اس لیے اس مرض کا نام مشابہ ہونے کے لحاظ سے عقدہ رکھا گیا۔"      ( ١٩٣٦ء، شرح اسباب (ترجم)، ٥٠:٢ )
١٠ - [ ہئیت ]  چاند کے مدار اور طریق شمس کا نقطۂ تقاطع۔
"واضح ہو کہ چاند کے عقدے ٣|٢ ١٨ سال میں آسمان کا ایک دور مکمل کرلیتے ہیں۔"      ( ١٨٩٤ء، علم ہئیت (ترجمہ)، ١٥٠ )
١١ - [ معماری ]  جوڑ؛ خط تقاطع۔
"پہلی سلاخ دج کو دو عقدے ہیں۔"      ( ١٩٤١ء، تعمیروں کا نظریہ اور تجویز، ٣٩٧:٢ )
١٢ - مخصوص طریقے سے گرہ لگایا ہوا کپڑے کا فیتہ جو ٹائی کی طرح گلے میں باندھتے ہیں۔
"سیاہ عقدہ (بو) باندھتے کالر درست کرتے ہوئے برآمد ہوئے۔"      ( ١٩٤٢ء، گنج ہائے گرانمایہ، ١٧٥ )
  • a knot
  • tie
  • bond;  entangled things
  • perplexed affairs confused words;  a knotty problem;  a secret
  • mystery
  • enigma