سنگی

( سَنْگی )
{ سَن (ن غنہ) + گی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سَنْگ  سَنْگی

سنسکرت سے ماخوذ اسم کیفیت 'سنگ' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقہ نسبت بڑھانے سے 'سنگی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - ساتھ رہنے والا، ساتھ دینے والا، ہم نشیں، ساتھی، رفیق، ہم راہی۔
 ذات لیکن نہیں ہے اکیلی مری رحمتِ حق ہے سنگی سہیلی میری      ( ١٩٥٨ء، تارِ پیراہن، ١٧٧ )
٢ - ایک وضع کا دھاری دار ریشمی کپڑا جس میں سوت مِلا ہوتا ہے۔
"اب کی مجھے بھی سنگی کا پاجامہ بنوا دو۔"      ( ١٩١٥ء، گلدستہ پنچ، ١٧٨ )
  • Stony
  • of stone