سو

( سَو )
{ سَو (و لین) }
( پراکرت )

تفصیلات


سنت  سَو

پراکرت میں صفت عددی 'سنت' سے اردو میں ماخوذ 'سو' بطور صفت استعمال ہوتا ہے نیز سنسکرت میں اسکا مترادف 'شنت' ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٩٩ء کو "نورس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی
١ - ننانوے کے بعد عدد، دس کا دس گنا (100)، صد۔
 صفر جو ایک اڑا گئے جانچ میں بھول پر گئی سو ہوں ستم تو دس گنویہ بھی کوئی حساب ہے      ( ١٩٣٤ء، اعجازِ نوح، ٢٧٩ )
٢ - [ مجازا ]  بہت، بکثرت، بہت زیادہ۔
 وہ ایک حرفِ آرزو تمام عمر سو طرح لکھوں      ( ١٩٨٢ء، سازِ سخن بہانہ ہے، ٦٠ )
  • سَیکٹرا
  • One hundred;  cent