صد

( صَد )
{ صَد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے مِن و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی
١ - ایک سو۔
 ہوا رتبہ میں افزوں قافِ قلت کافِ کثرت سے معما پاگئی چشمِ تامّل صاد سے صد کا      ( ١٨٥٧ء، کلیاتِ محسن، ٥٧ )
٢ - بیسیوں، سیکڑوں، زیادہ (تعداد کے لیے مستعمل)۔
 دو بھواں تیغ جنوبی سے دراز ہوتے صد محمود وو مکھ دیکھ ایاز    ( ١٧١٣ء، فائز دہلوی، دیوان، ٢٠٤ )
٣ - بہت، نہایت۔
 تکلیف نہ کراہ مجھے جنبش لب کی میں صد سخن آغشتہ بہ خون زیرِ زباں ہوں    ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ٢٢٦ )
  • A hundred
  • cent