صفت نسبتی ( واحد )
١ - عمل سے منسوب یا متعلق، کام کا۔
"اس وقت کیونکہ عملی لحاظ سے اور تو کچھ نہ ہوسکتا تھا اس لیے اس نئی نسل کو نشانۂ تنقید بلکہ ہدف ملامت بنایا جا رہا تھا۔"
( ١٩٦٨ء، نگاہ اور نقطے، ٢٨١ )
٢ - معمولی، روزمرہ کے استعمال کا۔
"بلکہ گھوڑیوں یا خالی پیپوں سے عملی پلیٹ فارم بنا لیا۔"
( ١٩٤٨ء، چنائی، ٢٥ )
٣ - جادو منتر وغیرہ کے ذریعہ بنایا ہوا؛ (مجازاً) نقلی، وضفی، بناوٹی۔
"یہ پریزاد عملی آدمی ہے اس کو اسی واسطے مقرر کیا تھا . تاکہ لوح چھنوا دے۔"
( ١٨٧٧ء، طلسم گوہر بار، ٩٧ )
٤ - جسےے کام میں لایا جائے یا جسے کرکے دکھایا جا سکے (نظری کا نقیض)۔
"اس کا انتظام ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن اس کا (Operational) عملی اور تنظیمی اور تنظیمی اختیار مرکز کے ہاتھ میں تھا۔"
( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٥٧٦ )
٥ - نشے باز، نشے کا لتیا۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 93:7)