اسم جمع ( مؤنث - واحد )
١ - وہ جماعت جس کے افراد میں کسی خاص خیال، عقیدے یا مقصد کی ہم آہنگی پائی جائے، حزب، گروہ۔
"جو پارٹی میری مخالف پہلے سے تھی اس نے اس قصے کو طول دیا۔"
( ١٩١٣ء، مکاتیب شبلی، ٣٠٤:١ )
٢ - کسی تقریب یا ضیافت کا اجتماع۔
"عید کے دنوں میں متمول اصحاب پارٹیاں دیا کریں۔"
( ١٩١٦ء، خانہ داری (معاشرت)، ٩٩ )
٣ - کھیل تفریح وغیرہ کے لیے ہم مذاق لوگوں کا جتھا۔
"ہوا خوری، کرکٹ انٹا شکار کون سی پارٹی تھی جس میں ابن الوقت۔۔۔اپنے تئیں لے نہیں کھستا تھا۔"
( ١٨٨٨ء، ابن الوقت، ١٩٣ )
٤ - کسی تحریک وغیرہ میں شریک آدمیوں کا گروہ یا جتھا۔
"اسلامی نظام حکومت میں تو اسلام ہی خود ایک پارٹی ہے، ایک پارٹی کفر اور ایک پارٹی اسلام۔"
( ١٩٧٠ء، تاثرات، ٢٣١ )
٥ - [ مجازا ] بھیڑ، ریوڑ، ٹکڑی۔
"برسات اور گرمیوں میں جنگلی کتوں کی بڑی بڑی پارٹیاں نظر آتی ہیں۔"
( ١٩٣٢ء، قطب یار جنگ، شکار، ٣٨٦:٢٢ )