حزب

( حِزْب )
{ حِزْب }
( عربی )

تفصیلات


حزب  حِزْب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو "مسئلہ حجاز" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - گروہ، جماعت، پارٹی، جتھا۔
 ہم حزب محمد ہیں ہم اللہ کے سپاہی ہر غیر خدا کے لیے اردوئے تباہی      ( ١٩٧٥ء، خروش خم، ٥٦ )
٢ - وظیفہ یا ورد کا حصہ، تقسیم، قرآن شریف کا ساھٹواں حصہ۔ (جامع اللغات، نوراللغات)
  • a part or portion;  a sixtieth portion of the Qoran.