کلاسک

( کَلاسِک )
{ کَلا + سِک }
( انگریزی )

تفصیلات


Classic  کَلاسِک

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٩ء کو "خطبات گارساں دتاسی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - ادبیات عالیہ، ادب عالیہ۔
"بات فارسی کلاسک میں چل نکلی۔"      ( ١٩٦٣ء، نیاز فتحپوری، شخصیت اور فکرو فن، ٤٠ )
صفت ذاتی ( واحد )
١ - [ ادبیات ]  اعلیٰ درجے کا، مستند، قدیم اور معیاری۔
"ہندوستانی لوگ خصوصاً ہندوستانی مسلمان فارسی زبان کو بہت عزیز رکھتے ہیں اور اسے اپنی کلاسک زبان خیال کرتے ہیں۔"      ( ١٩٣٥ء، خطبات گارسی دتاسی (ترجمہ)، ٣٥٥ )